بلوچستان:کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

Published On 16 December,2021 04:43 pm

کوہلو:(دنیا نیوز)بلوچستان کےعلاقے کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلوکے نواحی علاقے باریلی میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی جانےوالی بارودی سرنگ سے موٹرسائیکل ٹکرا گئی جسکے باعث موٹر سائیکل پرخاتون اوربچے سمیت 3افرادسوار تھے ۔

دھماکے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص جان بحق ،بچہ اور خاتون شدید زخمی ہوگئے ،جن کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔