بلوچستان: کوہلو کاہان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

Published On 13 December,2021 07:12 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز)بلوچستان کےعلاقےکوہلو کاہان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔

لیویزذرائع کےمطابق کوہلوکی تحصیل کاہان کےعلاقےلکڑوڈھ میں نامعلوم دہشت گردوں ںےبارودی سرنگ پہاڑی علاقےمیں نصب کررکھی تھی جسکی زد میں ایک موٹر سائیکل آئی تووہ زورداردھماکےسےپھٹ گئی ، سرنگ کے پھٹنےسےایک موٹرسائیکل سوار موقع پرجاں بحق جبکہ اسکادوسراساتھی زخمی ہوگیا۔

دونوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو کوہلو منتقل کردیا گیا،جہاں زخمی کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے، بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔