قومی کرکٹر عابد علی کو صحتیابی کے بعد سفر کی اجازت مل گئی

Published On 07 January,2022 09:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی بلے باز عابد علی کو سفر کی اجازت مل گئی، وہ اگلے ایک دو روز میں کراچی سے لاہور کا سفر کریں گے۔

عابد علی تقریباً دو ہفتے ڈاکٹرز کی نگرانی میں ری ہیب کے بعد اب لاہور کا سفر کریں گے۔ میڈیکل پینل نے کرکٹر کی رپورٹس میں بہتری کے بعد انہیں سفر کی اجازت دے دی ہے۔

ٹیسٹ اوپنر قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران دل کی تکلیف کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کے دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔
 

Advertisement