کورونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی، مزید 1293 افراد متاثر، 6 مریض جاں بحق

Published On 07 January,2022 08:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 1293 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ افراد کی تعداد تیرہ لاکھ سےتجاوز کرگئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ دو فیصد پر پہنچ گئی، مہلک وائرس سے مزید چھ افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار 961 ہوگئی۔کورونا کے بارہ لاکھ 58 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاو کے باوجود انوکھا اقدام اٹھا لیا، کراچی کے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کر دئیے گئے۔کراچی میں تمام میگا سینٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک سروس فراہم کررہے ہیں، تین کروڑ کی آبادی میں صرف 42 لاکھ افراد نے مکمل ویکسی نیشن کا کورس کیا ہے۔

ویکسی نیشن کے آغاز پر ویکسین کے میگا سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

Advertisement