ملک بھر میں کورونا کی شدت میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 1085 نئے مریض رپورٹ

Published On 06 January,2022 08:23 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 955 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 300، سندھ میں 4 لاکھ 84 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 573، بلوچستان میں 33 ہزار 654، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار 230 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 585 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 847 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 955 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 76، سندھ میں 7 ہزار 676، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 938، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 366، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement