نیویارک:(دنیا نیوز)کورونا کی اومی کرون ویرینٹ کے باعث دنیا بھر میں نئے کیسز کے ریکارڈ بننے لگے اور امریکا میں ایک ہی دن 10 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکا میں 10 لاکھ 80 ہزار 211 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔
امریکی ماہر وائرالوجی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ نئے کیسز کا عمودی گراف بن رہا ہے جو وائرس کے انتہائی تیز رفتار پھیلاؤ کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست نئی دہلی میں وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے ویک اینڈ پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چین کے صوبے ہینان میں کورونا کے 3 کیس سامنے آنے پر پورے شہر کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔