اومی کرون کے60 فیصد کیسز کراچی اور لاہور سے رپورٹ ہو رہے ہیں: اسد عمر

Published On 05 January,2022 01:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ واضح نشانات سامنے آئےہیں کہ کورونا کی نئی لہرشروع ہو گئی ہے، پاکستان میں اومی کرون کے 60 فیصد کیسز کراچی اور لاہور سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا میں اومی کرون کیسز کا 400 فیصد اضافہ ہوا، امریکا اور برطانیہ میں مکمل طور پر ویکسی نیشن کرانے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، ویکسین کرانے والے افراد کو ویکسین نہ کرانے والے افراد کی نسبتاً اومی کرون کا کم خطرہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،رش والی جگہوں پر جانےسے گریزکریں، اومی کرون تیزی سے پھیلتا ہے لیکن پہلے والی اقسام جتنا مہلک نہیں۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس موقع پر کہا کہ ویکسین اومی کرون کے خلاف موثر ہے، جن لوگوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری لگوا لیں، آنے والے دنوں میں اومی کرون کے تیزی سی پھیلنے کا خطرہ ہے۔

 

Advertisement