لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بوسٹرز ڈوز لگوانے کا فیصلہ کر لیا۔
کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹ سٹاف میں شامل ارکان کو بھی ویکسینیشن بوسٹرز لگائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے پر قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کل این ایچ پی سی میں ویکسینیشن بوسٹرز لگائے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کو فائزر ویکسین کے بوسٹر، لگائے جائیں گے
اس سے قبل خواتین کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف کو فائزر ویکسین کے بوسٹرز لگ چکے ہیں۔ خواتین کرکٹرز کے بعد کرکٹ بورڈ نے مینز ٹیم کو بھی لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔