شاندار کیرئیر پر بہت بہت مبارک ہو! ڈیل سٹین کا حفیظ کو خراج تحسین

Published On 03 January,2022 10:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پروٹیز ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر کہا ہے کہ شاندار بین الاقوامی کیرئیر پر بہت بہت مبارک ہو! ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر قومی و غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے شاندار کیرئیر پر خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ساتھ مستقبل کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

کرکٹ کے میدان میں اگر بلے بازوں اور باؤلرز کے درمیان انفرادی مقابلوں کا ذکر محمد حفیظ اور ڈیل سٹین کے تذکرے کے بغیر ادھورا ہے جسے کرکٹ شائقین نے بھی خوب انجوائے کیا تھا لیکن اب محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیل سٹین نے ان کے کیلئے زبردست پیغام جاری کیا ہے۔

پروٹیز ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے ٹوئٹر پر لکھاکہ محمد حفیظ کے ساتھ بہت بڑی جنگیں ہوئیں، لیکن دن کے اختتام پر ہم نے اچھا وقت گزارا اور ہماری ایسی بہت سی یادیں ہیں جن سے زندگی بھر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ شاندار بین الاقوامی کیرئیر پر بہت بہت مبارک ہو! آپ نے اپنی قوم کو متاثر کیا اور بہترین انداز میں کرکٹ کھیلی۔
 

Advertisement