گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود بین سٹوکس ناٹ آؤٹ، ویڈیو وائرل

Published On 07 January,2022 07:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قسمت آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں بین سٹوکس پر مہربان ہو گئی، گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود ناٹ آؤٹ رہے۔

کرکٹ بائی چانس ہے لیکن اب سائنسی دور میں ٹیکنالوجی نے فیصلوں کو آسان بنا دیا۔ ایسا ہی ڈرامائی سین ‏انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ایشیز میں سٹوکس کے ساتھ پیش آیا۔

ہوا کچھ یوں کہ انگلش بلے باز بین سٹوکس پر اس وقت قسمت مہربان ہو گئی جب فیلڈ امپائر نے بلے باز کو آؤٹ ‏قرار دیا تو اس فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا۔

ریویو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود بیلز نہیں گرتی جس پر فیلڈ امپائر کے فیصلے کو ‏تبدیل کر کے بلے باز کو ناٹ آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔

میدان میں لگی بڑی سکرین پر یہ منظر دیکھ کر بلے باز اپنے قسمت پر رشک کر اٹھے اور ان کی خوشی دیدنی ‏تھی۔
 

Advertisement