پی ایس ایل کیلئے سخت کورونا ایس او پیز، کراچی لاہور فلائٹس میں صرف 2 ٹیمیں سفرکریں گی

Published On 06 January,2022 10:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کیلئے سخت کورونا ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں صرف دو ٹیمیں ہی سفرکریں گی۔

ہر ٹیم کو بیس رکنی سکواڈ میں سے میچ کیلئے بارہ فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہو گی، آٹھ کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر ہی میچ ہو سکے گا تاہم نو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ ایکشن نہیں ہو گا۔

پی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں پچیس سے تیس اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اگر کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے دس دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا۔
 

Advertisement