لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والےویسٹ انڈیز کے لیفٹ ہینڈ بیٹر ردر فورڈ نے پاکستانیوں کی محبت اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ ملتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم مرحلے پر ایونٹ چھوڑنا پر مایوس ہوں، یہ ایونٹ ہمیشہ میری لیے ترجیح رہا ہے، اس لیگ نے مجھے دنیا بھر میں متعارف کروایا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ردرفورڈ کا کہنا تھا کہ ہر باپ کی طرح میرا بیٹا ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے ردر فورڈ پی ایس ایل سے دستبردار
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاکستانیوں کی محبت اور ہما نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ دوبارہ ملتے ہیں۔
ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Disappointed to leaving the @thePSLt20 at crucial stage, PSL is always priority for me this introduced me all over but i was obliged, my new born baby is everything for me like every father.
— Sherfane Rutherford #SR50 (@SRutherford50) February 21, 2022
Thanks Pakistan for love and hospitality see you again !
Best of luck @PeshawarZalmi pic.twitter.com/XYwwhp5aVE