لاہور: (لاہور نیوز) قذافی سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار کے ساتھ زیادتی کی کوشش اسکے والد نے ناکام بنا دی۔
متاثرہ خاتون اینٹی رائیٹ فورس کی اہلکار ہے اور نجی کمپنی کے دو سکیورٹی گارڈز نے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نشتر سپورٹس کمپلیکس کے قریب لیڈی اہلکار راستہ بھول گئی۔ راستہ پوچھنے پر ملزمان اسے اندھیرے میں لے گئے۔ ملزمان کی شناخت ضیاء اور شاہد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے شاہد نامی سکیورٹی گارڈ کو موقع سے حراست میں لیا۔
بعد ازاں دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا طبی ملاحظہ بھی کروا لیا گیا ہے۔