کراچی:(دنیا نیوز) 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔
کراچی میں جاری کیمپ کے دوسرے روز بھی دو سیشنز ہوئے، پہلے سیشن میں فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کی گئی۔
فواد عالم، اظہر علی اور امام الحق نے مارننگ سیشن میں بیٹنگ کی جس کے بعد سپنر یاسر شاہ کو نیٹ پریکٹس کا موقع دیا گیا۔
بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیتے ہوئے بتایا کہ وکٹ پر کیسے ٹھہرنا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ تک ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی نگرانی میں کیمپ کراچی میں جاری ہے، جس کے بعد کیمپ پنڈی میں لگے گا جس میں پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی بھی شریک ہونگے۔