لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں 8 ویں فتح اپنے نام کرلی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔
They came, they saw, they conquered. @MultanSultans are having all the fun this tournament.#HBLPSL7 I #LevelHai I #MSvQG pic.twitter.com/BqPGsur7oH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز
Nothing could go wrong for @MultanSultans today. #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvQG pic.twitter.com/jCI84ZAlsN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
ملتان سلطانز کے 246 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور ول سمیڈ نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم ول سمیڈ صرف 1 رن بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
جیسن روئے 38، احسان علی 1، عمر اکمل 50، افتخار احمد 4، سہیل تنویر 5، نور احمد 8، نسیم شاہ 2، غلام مدثر اور محمد عرفان صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
سلطانز کے آصف آفریدی، ڈیوڈ ویلی اور شاہنواز دھانی نے 2،2 جبکہ عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس طرح 15 اعشاریہ 5 اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس شکست کے بعد سرفراز الیون کا پلے آف مرحلے میں پہنچنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
ملتان سلطانز اننگز
Multan with another MASSIVE total. Over to you, Quetta! #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvQG pic.twitter.com/au9266a7aL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لئے ملتان سلطانز نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل کا دوسرا بڑا ہدف 246 رنز دیا۔
کپتان محمد رضوان نے سب سے زیادہ 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رائیلی روسو 71 ، شان مسعود 57 اور خوشدل شاہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ڈیوڈ صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان، نسیم شاہ اور غلام مدثر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
محمد رضوان الیون نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے ، رائیلی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔