پی ایس ایل: وہاب ریاض 100 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے

Published On 17 February,2022 10:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)7 میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی اس طرح وہ پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے۔

پشاور زلمی کےکپتان وہاب ریاض نے اپنے پی ایس ایل کے 75 ویں میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا 100 واں شکار بنے۔

اگر دیگر باؤلرز کی بات کی جائے تو اس فہرست میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی 78 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، شاداب خان 63 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز 61 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

دیگر باؤلرز میں شاہین آفریدی61، فہیم اشرف 60، سہیل تنویر 55، محمد عامر 54، عمران طاہر 50، شاہد آفریدی 47، عمید آصف 44، محمد عرفان 43، محمد سمیع 42، حارث رؤف 41 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔