لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کےدوسرے مرحلے میں بھی کراچی کنگز شکست کی دلدل سے نہ نکلے سکے اور ملتان سلطانز 7 وکٹ کی فتح کے ساتھ سرخرو ہوگئے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 23 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تھی ۔
ملتان سلطانز اننگز
Slow and steady, they won the race. #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvKK pic.twitter.com/1hG3yMJmpi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 16, 2022
کراچی کنگز کے 175 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا، شان مسعود 6 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 8 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 76 سکور بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ٹم ڈیوڈ کی اننگز کا خاتمہ 13 رنز پر ہوا، خوشدل شاہ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، انہوں نے 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 9 گیندوں پر 21 رنز بنائے ، ان کے ساتھ رائیلی روسو 14 سکور بناکرناقابل شکست رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے 2 اور کرس جورڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
175 رنز کا ہدف فاتح ٹیم نے صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 19 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا، محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،اس طرح کراچی کنگز کو ایونٹ میں مسلسل 8 ویں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
کراچی کنگز اننگز
KK lost early wickets but got back on track soon enough. Another chase is set for the @MultanSultans #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvKK pic.twitter.com/laHTrXY1CJ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 16, 2022
کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ملتان سلطانز کے آصف آفریدی نے پہلا اوور کروایا۔
بابر اعظم صرف 2، شرجیل خان 36، جوئے کلارک 40، قاسم اکرم 13 اور روحیل نذیر اور محمد نبی 21، 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عماد وسیم 32، کرس جورڈن صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کے رومان رئیس، موزاربانی، عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے 1،1 اور شاہنواز دھانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس طرح کراچی کنگز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا۔
ملتان سلطانز سکواڈ
Karachi Kings won the toss and elected to bat first. Predictions? #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvKK pic.twitter.com/hSQ2ge8opv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 16, 2022
کراچی کنگز کے خلاف میچ کیلئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عامر عظمت، ٹم ڈیوڈ، رائیلی روسو، خوشدل شاہ، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، بلیسنگ موزاربانی اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔
کراچی کنگز سکواڈ
ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے کراچی کنگز کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شرجیل خان، جوئے کلارک، جورڈن تھامپسن، محمد نبی، روحیل نذیر، قاسم اکرم، عماد وسیم ، کرس جورڈن، عمید آصف اور میر حمزہ شامل تھے۔