لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 22 ویں میچ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے آل راؤنڈر بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کی میں نازیبا اشاروں کی ’جنگ‘ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھوک کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور خاص طور پر جب کسی باؤلر کو وکٹ نہیں مل رہی ہوتی ہے تو وہ حریف بلے باز کو اکساتا رہتا ہے جس کے بعد اکثر بیٹر گیند کو باؤنڈری لائن کی سیر کرواکر اپنا بدلہ پورا کرتا ہے۔
اسی طرح اکسانے کا معاملہ پاکستان سپر لیگ میں بھی دیکھا گیا جہاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایونٹ کا 22واں میچ کھیلا گیا جس میں سہیل تنویر کے درمیان 2018ء میں شروع ہونے والی لفظی گولہ باری اور نازیبا اشاروں کا سلسلہ 2022ء میں پی ایس ایل میں بھی جاری رہا۔
The over @Cuttsy31 was looking for #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvQG pic.twitter.com/YZWw1rorOn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2022
پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے جسکے بعد بین کٹنگ نے سہیل تنویر کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے رسید کرکے کچھ اشارے کیے جس پر سہیل تنویر کو غصہ آگیا۔
بین کٹنگ اور سہیل تنویر کے درمیان ہونے نوک جھوک کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں 2018ء میں کیریبین پریمیئر لیگ میں ہونے والی اسی طرح کی لڑائی کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔
2018 میں سی پی ایل کے دوران بین کٹنگ نے سہیل تنویر کو چھکا رسید کرنے کے بعد کچھ نازیبا اشارے کیے جس کے بعد سہیل تنویر نے انہیں بولڈ کرنے کے بعد وہی نازیبا اشارے دہرائے۔
پی ایس ایل 7 میں جب بین کٹنگ اور سہیل تنویر کا سامنا ہوا تو تاریخ نے ایک بار پھر خود کو دہرایا مگر اس بار بین کٹنگ نے سہیل تنویر کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے رسید کیے اور ان کی جانب نازیبا اشارے کیے لیکن اس بار سہیل تنویر ان کی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
The entire Sohail Tanvir vs Ben Cutting battle. From 2018 to 2022. pic.twitter.com/XuV18PyiZ3
— Haroon (@hazharoon) February 15, 2022
البتہ اگلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی بولنگ پر جب بین کٹنگ نے ہٹ لگائی تو وہ گیند کو باؤنڈری لائن پار نہیں کراسکے بدقسمتی سے گیند سیدھا سہیل تنویر کے ہاتھوں میں چلی گئی جس کے بعد وہ بین کٹنگ کی جانب وہی نازیبا اشارے دہرانا نہیں بھولے۔