لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے 21ویں میچ میں جیسن روئے کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن روئے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
امپائر کی جانب سے آؤٹ دینے کے بعد ردعمل ظاہر کرنے پر جیسن روئے دو عشاریہ دو ایک کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
انگلش بیٹر پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، بیٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کیا ہے۔
The Eagle strikes. #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvQG pic.twitter.com/e9f7CIzo3r
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 13, 2022