لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 22 ویں میچ کے لئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔
Despite Smeed’s heroics, @TeamQuetta couldn’t manage to get past the finish line. @PeshawarZalmi get away with this one. #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvQG pic.twitter.com/I5LLR1ebus
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز
پشاور زلمی کے 186 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور ول سمیڈ نے اننگز کا آغاز کیا ، تاہم روئے 13 سکور بناکر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ ول سمیڈی ایونٹ کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ بدقسمت ثابت ہوئے، صرف 1 رن کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان ارشاد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، قبل ازیں پشاور زلمی کے ہی خلاف اوپننگ بیٹر 97 سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
جیمز ونس صفر، کپتان سرفراز احمد 25 ، افتخار احمد 10 اور عمر اکمل صرف 1 رن پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ سہیل تنویر 2 اور نور احمد صفر پر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد صفر اور نسیم شاہ 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، پشاور زلمی کےعثمان قادر نے سب سے زیادہ 3 شکار کئے، سلمان ارشاد نے 2، لیام لیونگسٹون، وہاب ریاض اور حسین طلعت نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 186 رنز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 161 سکور بناسکی۔
پشاور زلمی اننگز
Zalmi gave it their all and got to 180+
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2022
Over to you, Gladiators #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/pXxRkgsLmR
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازائی اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا، زازائی 1، محمد حارث 29، لیام لیونگسٹون صفر، شعیب ملک 58،حسین طلعت51، شرفین ردرفورڈ صفر اور بین کٹنگ 36 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ وہاب ریاض1، عثمان قادر صفر پر ناٹ آؤٹ رہے، نسیم شاہ نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، خرم شہزاد، غلام مدثر اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بناسکی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ
Zalmi have won the toss and elected to bat. This is going to be fun
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2022
Predictions? #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvQG pic.twitter.com/3mQRccXGTH
پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، جیسن روئے، ول سمیڈ، جیمز ونس، عمر اکمل، افتخار احمد، نور احمد، سہیل تنویر، نسیم شاہ، غلام مدثر اور خرم شہزاد شامل تھے۔
پشاور زلمی سکواڈ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لئے پشاور زلمی کے سکواڈ میں کپتان وہاب ریاض، حضرت اللہ زازائی، محمد حارث، شعیب ملک، حسین طلعت، لیام لیونگسٹون،شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سلمان ارشاد، عثمان قادر اور محمد عمر شامل تھے۔