لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو دھچکا لگ گیا، ان فارم کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر اگلے میچ کے لیے باہر ہوگئے۔
پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ہے، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کاشف ضمیر پشاور زلمی کے خلاف ان ایکشن نہیں ہونگے۔
میڈیکل رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑی زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیل سکتے، شاداب خان اور ذیشان ضمیر کو کراچی کنگز کے خلاف دوران میچ انجری کی شکایت ہوئی تھی ۔
واضح رہے کہ شاداب خان اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں اور وہ انجری کے باعث کراچی کنگز کے خلاف بھی باؤلنگ نہیں کراسکے تھے۔