لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ میں شاندارکاکردگی کے بعد بھارتی لیگ میں مہنگے داموں منتخب ہونے والے کرکٹر ٹِم ڈیوڈ آسٹریلوی سلیکٹرز کے ریڈار میں بھی آ گئے۔
سنگاپور میں پیدا ہونے والے ٹِم ڈیوڈ آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور پی ایس ایل سیون میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں، حالیہ سیزن میں وہ سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹِم ڈیوڈ کو رواں سال اکتوبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے لہذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کاحصہ بن سکتے ہیں۔