’میرے ساتھ غلط برتاؤ ہوا‘: جیمز فالکنر پی ایس ایل سے دستبردار

Published On 19 February,2022 04:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے کرکٹ فینز سے معافی چاہتا ہوں اگلے میچوں میں دستیاب نہیں ہوں، پی سی بی نے میرے معاہدے کا احترام نہیں کیا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں میرے ساتھ جھوٹ بولا گیا، چاہتا ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئے لیکن ان کے رویے پر افسوس ہوا، پی ایس ایل میں میرے ساتھ غلط برتاؤ کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مالی ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر جمیز فالکنر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ معاہدہ کے مطابق 70 فیصد ادا کر چکا، جیمز فالکنر رقم کی وصولی سے مکر گئے، بینک نے پی سی بی کو تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے ساتھ غلط برتاؤ ہوا‘: جیمز فالکنر پی ایس ایل سے دستبردار

ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتے تھے، پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو فالکنر نے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیمز فالکنر سے ٹیم انتظامیہ کو شکایات تھیں، وہ نشے میں دھت رہتے، عملے سے بھی بدتمیزی کی شکایات تھیں۔

یاد رہے کہ جیمز فالکنر نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف میچ کھیلنے سے بھی انکار کیا تھا۔