لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مالی ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر جمیز فالکنر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ معاہدہ کے مطابق 70 فیصد ادا کر چکا، جیمز فالکنر رقم کی وصولی سے مکر گئے، بینک نے پی سی بی کو تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتے تھے، پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو فالکنر نے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیمز فالکنر سے ٹیم انتظامیہ کو شکایات تھیں، وہ نشے میں دھت رہتے، عملے سے بھی بدتمیزی کی شکایات تھیں۔
یاد رہے کہ جمیز فالکنر نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف میچ کھیلنے سے بھی انکار کیا تھا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فولکنر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر آسٹریلوی پیسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ فینز سے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے پر معذرت خواہ ہوں، اگلے دو میچز میں شرکت نہ کرسکوں گا۔
1/2
— James Faulkner (@JamesFaulkner44) February 19, 2022
I apologise to the Pakistan cricket fans.
But unfortunately I’ve had to withdraw from the last 2 matches and leave the @thePSLt20 due to the @TheRealPCB not honouring my contractual agreement/payments.
I’ve been here the whole duration and they have continued to lie to me.
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے ساتھ کیے گئے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔میں پی ایس ایل کے تمام میچز کے لیے یہاں آیا تھا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا لیکن پیمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کے رویے سے تکلیف پہنچی۔میرے ساتھ جو برتاؤ کیا گیا ہے وہ عزت دینے والا نہیں۔ پی ایس ایل چھوڑنے کے لیے تکلیف ہورہی ہے۔ پاکستان میں بہترین نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے اور کرکٹ فینز شاندار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔