پاکستان کرکٹ کیلئے تاریخی دن، آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

Published On 27 February,2022 08:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، مہمان کھلاڑی کورونا کلئیرنس کے بعد پریکٹس شروع کرینگے۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، ناتھن لیون،جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، مچل اسٹارک اور دیگر شامل ہیں۔

 آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ شیڈول ہے۔ فریقین کا پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12مارچ سے کراچی میں کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔ ون ڈے میچز 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلےجائیں گے۔

 

Advertisement