پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، راولپنڈی سٹیڈیم میں ڈیجیٹل باؤنڈریز نصب کرنیکا فیصلہ

Published On 02 March,2022 04:38 pm

لاہور:(دنیا نیوز) آسٹریلیا کے ساتھ تاریخی سیریز پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ڈیجیٹل باؤنڈریز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں سپائیڈر کیم انسٹال نہیں کیا جائے گا، ڈی آر ایس اور ہاک آئی کی سہولت سیریز میں موجود ہوگی۔