لاہور: (ویب ڈیسک) 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وفد کے ساتھ آنے والی خاتون صحافی نے پاکستانیوں سے ’معافی‘ مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق دل دل پاکستان غير ملکيوں کے دل ميں بھی دھڑکتا ہے، چند روز قبل آسٹريلوی صحافی ميلينڈا فيرل نے بھی دل دل پاکستان گاکر پاکستان سے اظہار محبت اور جنيد جمشيد کو خراج عقيدت پيش کيا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں میلینڈا فیرل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں اس ملک میں ہر سننے والوں سے معافی مانگتی ہوں کیونکہ لوگ مجھے کہتے ہیں دل دل پاکستان گانا سناؤ۔
I feel I owe a deep apology to the ears of everyone in this country because people keep asking me to sing Dil Dil Pakistan and I absolutely butcher it every time! This is all @ZAbbasOfficial s fault! #PAKvAUS
— Melinda Farrell (@melindafarrell) March 2, 2022
اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں ہر بار اس گانے کو صحیح طریقے سے نہیں سنا پاتی اور یہ سب پاکستانی صحافی زینب عباس کی غلطی ہے۔
آخر میں انہوں نے پاک آسٹریلیا سیریز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 فروری کو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ پہلا پڑاؤ اسلام آباد۔
OH HI THERE, PAKISTAN! First stop: Islamabad. And the first thing I see at the airport is, of course, the song I’m sure I’ll hear a lot over the coming weeks. #dildilpakistan #PAKvAUS pic.twitter.com/zQHoNjFBAB
— Melinda Farrell (@melindafarrell) February 27, 2022
آسٹریلوی خاتون صحافی نے مزید لکھا تھا کہ پہلی چیز جو میں ایئر پورٹ پر سنتی ہوں وہ یقیناً گانا ہے جو مجھے یقین ہے میں آنے والے ہفتوں میں بہت بار سنوں گی۔
آخر میں میلینڈا فیرل نے دل دل پاکستان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
واضح رہے کہ 25 جون 2017ء کو آسٹریلوی خاتون صحافی نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران ’دل دل پاکستان‘ گنگنایا۔
واضح رہے کہ دو دہائیوں کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلنے کے لیے آئی ہے۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ چار مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کو فٹنس مسائل نے جکڑ لیا ہے جبکہ حارث رؤف کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف انجری بھی انجری کا شکار ہو کر پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔
دوسری طرف آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی سٹیو سمتھ، کپتان کمنز سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہت زیادہ محفوظ قرار دیا ہے۔