لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاک وِنڈیز، 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل تینوں میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
PCB announces schedule of West Indies ODIs#PAKvWI pic.twitter.com/JR1dPvnTM5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 28, 2022
مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی، یہ تینوں میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے، کوویڈ کیسز سامنے آنے کے باعث اس وقت یہ میچز ملتوی کر دئیے گئے تھے۔