واحد ٹی 20 میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو3 وکٹ سے شکست دیدی

Published On 05 April,2022 10:03 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو واحد ٹی 20 میچ میں3 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلیا اننگز

163 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر ٹریوس ہیڈ 26، جوش انگلس 24، مارنس لبوشین 2، مارکس سٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 2  رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 55 رنز کی اننگز کھیلی اور شاہین آفریدی کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، شان ایبٹ صفر پر شاہین آفریدی کی گیند پر ہی کلین بولڈ ہوگئے۔

شاہینوں کی جانب سے عثمان قادر ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر نے 2،2 ، حارث رؤف نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان اننگز

شاہینوں کی جانب سے اننگز کا پر اعتماد انداز میں آغاز کیا گیا ، تاہم اوپننگ جوڑی ٹوٹنے کے بعد گاہے بگاہے وکٹیں گرتی رہیں، کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 23، فخر زمان صفر، آصف علی 3، افتخار احمد 13 اور حسن علی 10، خوشدل شاہ 24 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر پویلین لوٹے، محمد وسیم جونیئر 2 اور عثمان قادر نے 18 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے نیتھن ایلس نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، کیمرون گرین نے 2، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 آسٹریلیا سکواڈ

شاہینوں کے خلاف کینگروز کے سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مارکس سٹوئنس، کیمرون گرین، بین مک ڈرموٹ، شان ایبٹ، بین دوارشوئس، نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا شامل تھے۔

پاکستان سکواڈ

کینگروز کے خلاف واحد ٹی 20 میچ کے لئے قومی ٹیم کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان قادر شامل تھے۔

Advertisement