تیسرا ون ڈے: بابر کی سنچری، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز جیت لی

Published On 02 April,2022 06:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے جیت لی، قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر زبردست سنچری داغی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، پچھلی بار کی طرح اس بار فخر زمان اچھی اننگز نہ کھیل سکے اور 17 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر ایلس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

اس دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا ذمہ مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ قومی قائد نے مسلسل دوسری بار سنچری داغی اور 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ امام الحق نے سیریز میں مسلسل تیسری بار اچھی باری کھیلی، اور 89 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر38 اوورز میں حاصل کیا۔ 

آسٹریلیا کی بیٹنگ

اس سے قبل کینگروز کی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ نے کیا، دونوں بیٹرز کو حارث رؤف نے اپنے پہلے ہی میں پویلین بھیج دیا۔ دونوں بیٹرز کھاتہ نہ کھول سکے۔

اس دوران مارنس لبوشین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث رؤف نے وکٹ حاصل کی۔ بین مک ڈرموٹ 36، سٹونز 19 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے، محمد وسیم اور زاہد محمود نے وکٹ حاصل کی۔

اس دوران ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم 61 گیندوں پر 56 رنز بنا کر کیری افتخار احمد کا نشانہ بن گئے، گرین کو محمد وسیم نے بولڈ کیا، بہرن ڈروف اور ایلس کی باری بھی بالترتیب 2.2 پر ختم ہوئی۔

آسٹریلیا کی ٹیم 42 ویں اوورز میں 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ محمد وسیم اور حارث رؤف نے 3.3 شکار کیے، شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

پاکستانی سکواڈ

بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود

آسٹریلوی سکواڈ

فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرمٹ، مارنس لبوشین، مارکس سٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور جیسن بہرن ڈروف
 

Advertisement