آفریدی اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے: دانش کنیریا

Published On 07 May,2022 08:04 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سابق سپنر دانش کنیریا نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کا میرے ساتھ رویہ درست نہیں تھا اور وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے

جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق سپنر دانش کنیریا کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جس دور کی بات کررہا ہے میں اس وقت خود مذہب کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا اور یہ باتیں وہ کر رہا ہے جس کا اپنا کیا کردار ہے وہ سستی شہرت اور پیسے کمانے کے لیے الزام لگا رہا ہے، آج ہمارے دشمن ملک میں اس قسم کے مذہبی جذبات ابھارنے والے انٹر ویو دے رہا۔

سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق لیگ سپنر دانش کنیریا نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو میں الزام لگایا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور میری کرکٹ ختم ہوگئی۔ میرے مسائل ہمیشہ شاہد آفریدی کے ساتھ رہے کیونکہ وہ ٹیم میں مجھ سے اچھا رویہ نہیں رکھتے تھے اور مجھے ہمیشہ گرانے کی کوشش کرتے تھے۔