دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیم رینکنگ جاری کر دی، قومی ٹیم نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار ہے، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے، ترانوے پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے اور انگلینڈ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ ٹی 20 کرکٹ میں بھارت بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جبکہ قومی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔