نوابشاہ:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ابھی پہلا معرکہ مارا ہے، کچھ معرکے سر کرنا باقی ہیں، پورے ملک کو ٹھیک کریں گے، غریب امیر ہوگا تو پاکستان امیر ہوگا۔
نوابشاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا میں ساری دنیا سے ورکروں اور غریب کیلئے لڑ رہا ہوں، پاکستان ایک غریب ملک ہے، جسے امیر ملک بنانا ہے، وہ ہم بنائیں گے۔
جب عوام امیر ہوگی تب ہی ملک امیر ہوگا، صرف ایک طبقے کے امیر ہونے سے ملک کبھی امیر نہیں ہوسکتا۔
— PPP (@MediaCellPPP) May 5, 2022
صدر آصف علی زرداری @AAliZardari
2/2 pic.twitter.com/Nvt1gQugp1
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ سب پوچھتے ہیں کہ آپ کی پیدائش نواب شاہ کی ہے، میں فخر محسوس کرتا ہوں، میرا آنا جانا لگا رہے گا، آپ میرے لئے دعا کریں، بینظیر بھٹو کی شہات کو پندرہ سال بیت گئے ہیں، آج بھی وہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے، آپ دعا کریں میں ہمیشہ سر اٹھا کر چلو سکوں، بینظیر تو بینظیر تھی، دنیا بی بی کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔