بلاول کو ترک ہم منصب کا فون، سفارتی تعلقات کے 75 برس کا جشن منانے پر اتفاق

Published On 02 May,2022 06:13 pm

دبئی:(دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری کو ترک ہم منصب نے ٹیلیفون کیا، دونوں نے پاک ترکی سفارتی تعلقات کے 75 برس کی تکمیل کا جشن منانے پر اتفاق کیا جبکہ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر شکریہ کا اظہار کیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا اور وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے اورعیدالفطر کی مبارک باد دی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ترکی ہم منصب کے درمیان برادرانہ قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے ترکی کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر اپنے ہم منصب میولود چاؤش اولو کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس کی تکمیل کا جشن منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
 

Advertisement