بلاول اور آصف زرداری کی جامعہ کراچی دھماکے کی شدید مذمت

Published On 26 April,2022 06:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جامعہ کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے اپنے ایک بیان میں جامعہ کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی جانب سے چین کی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یقین ہے، سندھ پولیس واقع کی وجوہات تک جلد پہنچ جائے گی، واقعہ میں ملوث درندے بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔

دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی بم دھماکے میں معصوم افراد کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے اور چینی باشندوں کی ہلاکت پر چین کی حکومت سے اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کوہدایت کی کہ بم دھماکے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، بم دھماکے میں زخمی افراد کی زندگی بچانے کیلئے انہیں بہترین طبی امداد دی جائے، بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
 

Advertisement