لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فاسٹ بولنگ کرکے مداحوں کو حیران کردیا ، وکٹ کیپر کی باولنگ کراتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کے بعد محمد رضوان نے بولنگ کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا ہے، ڈرہم کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر نے دو اوورز کروائے۔
Rizzi bhai, ab kya hum retirement le lain? Ye aap kya ker rahe hain?
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 1, 2022
Kuch hamare liye bhi chorh dain. :)@iMRizwanPak https://t.co/TLzKoggyT0
دوسری جانب شاہین آفریدی نے محمد رضوان کی باولنگ پر دلچسپ تبصرہ کیا، ٹوئٹر پر رضوان کی باولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی کیاہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں؟ کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں۔