لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ خدارا اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پر تشدد احتجاج کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتی ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔ خدارا، اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔
آخر میں انہوں نے مل کر بیٹھ بات چیت کریں اور پاکستان سب کے لیے ہے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔