لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کی سب سے پہلے اور سب سے تیز کی روایت برقرار ہے، عمران خان اسلام آباد میں دھرنا نہیں دیں گے، احتجاج کے بعد واپس چلے جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کر کے دنیا نیوز کی خبرپر مہر ثبت کر دی۔
دھرنا نہیں صرف جلسہ ہوگا، پھر پی ٹی آئی واپس چلی جائے گی۔ سب سے پہلے، سب سے تیز ، دنیا نیوز نے ایک بار پھر بروقت اور مصدقہ خبر نشر کرنے کی روایت برقرار رکھی۔
دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد عمران خان نے حکومت کے ساتھ ڈیل کی خبر کو افواہ قرار دیا، انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے عزم ظاہر کیا کہ اسمبلیوں
کی تحلیل اور انتخابات کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے بیان کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے کی تردید کی۔
تاہم شام ہوتے ہی وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں دھرنے سے متعلق بڑا انکشاف کیا اور دنیا نیوز کی خبر کی تصدیق کر دی۔ بعد میں نون لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بھی سردار ایاز صادق کے بیان کی تائید کی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ جناح ایونیو اسلام آباد پہنچا، سابق وزیر اعظم نے جناح ایونیو پر کارکنوں سے خطاب کیا اور احتجاج ختم کر دیا۔ تحریک انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد دنیا نیوز کی خبر کی تصدیق ہو گئی، دنیا نیوز نے ایک روز پہلے خبر دی تھی کہ تحریک انصاف دھرنا نہیں دے گی۔