پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو وائٹ واش کردیا

Published On 28 May,2022 05:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ویمنز ٹیم نے سری لنکن خواتین کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر لیا۔

سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 107 رنز بنائے، چماری اتاپاتو نے 37 اور پریرا نے 24 رنز کی باری کھیلی، دیگر ویمنز کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکیں۔ طوبیٰ خان، کائنات امتیاز اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے سکور آخری گیند پر حاصل کر لیا، منیبہ علی 25، ارم جاوید10، امیمہ سہیل 4، عالیہ ریاض 17، عائشہ نسیم 10، ندا ڈار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، کپتان بسمعہ معروف نے 15 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ اوشادی راناسنگے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
 

Advertisement