لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کراچی میں جاری سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 43 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہنے والی بسمہ معروف پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر بن گئی ہیں۔
@maroof_bismah is now Pakistan s most prolific run-scorer in Women s ODIs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 3, 2022
@TheRealPCB_Live
Watch Live https://t.co/zpGnRoYYdO
#PAKWvSLW | #BackOurGirls pic.twitter.com/htWvBa4UJU
اس فہرست میں بسمہ معروف 2891 رنز بناکر پہلے، جویریہ خان 2885 رنز کے ساتھ دوسرے، ثنا میر 1630 کے ساتھ تیسرے، نین عابدی 1625 رنز کے ساتھ چوتھے اور ندا ڈار 1418 سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔