ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی

Published On 20 July,2022 07:57 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر بھارت سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن چھین لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی کے مطابق پاکستان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے بھارت کو ایک مرتبہ پھر تیسری سے چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ 60 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا 84 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 56 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، بھارت 75 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

اس درجہ بندی میں ویسٹ انڈیز 54 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 52 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، انگلینڈ 64 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، نیوزی لینڈ 28 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور بنگلا دیش اس فہرست میں 16 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور آخری نمبر پر موجود ہے۔