اینٹی کرپشن یونٹ کے ضابطہ کی خلاف ورزی، قومی کرکٹر آصف آفریدی پر پابندی

Published On 13 September,2022 05:41 pm

لاہور:(دنیا نیوز) نیشنل ٹی 20 کپ میں اینٹی کرپشن یونٹ کی ضابطہ کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹر آصف آفریدی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرنے والے سپنر کرکٹ میں کسی طور بھی شرکت نہیں کر سکتے۔

بتایا گیا ہے کہ آصف آفریدی نے اینٹی کرپشن یونٹ کے 2 ضابطوں کی خلاف ورزی کی۔

خیال رہے کہ سپنر پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا حصہ تھے جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کا موقع نہ ملا۔