دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو شکست، سندھ نے نیشنل ٹی 20 کا ٹائٹل جیت لیا

دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو شکست، سندھ نے نیشنل ٹی 20 کا ٹائٹل جیت لیا

ملتان انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نیشنل ٹی 20 کے کھیلے جانے والے فائنل میں سندھ نے دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

خیبر پختونخوا نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے جسے سندھ کی ٹیم نے 15 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سندھ کے شرجیل خان نے 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔