لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے کمزور حریف افغانستان کو 4 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
آسٹریلیا میں سپر 12 کا مرحلہ جاری ہے، گروپ 1 اور میگا ایونٹ کا 38واں میچ کینگروز اور افغانستان کے مابین ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا۔
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 4, 2022
آسٹریلیا اننگز
کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے، گلین میکسویل نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مچل مارش 45 اور مارکس سٹوئنس 25 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔
نوین الحق نے سب سے زیادہ 3 جبکہ فضل حق فاروقی نے 2، مجیب الرحمان اور راشد خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
افغانستان اننگز
169 رنز ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 164 سکور ہی بناسکی، رشد خان کی 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔
رحمان اللہ گرباز نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے، گلبدین نائب 39، ابراہیم زدران 26 اور درویش رسولی 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے 2،2 جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مین آف دی میچ
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 4, 2022
32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پوائنٹس ٹیبل
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 4, 2022
آسٹریلیا اس فتح کے ساتھ ہی 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 1 میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بدولت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے، انگلینڈ کے لئے اگلا میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے اور اگر وہ اچھے مارجن سے سری لنکا کو شکست دیتے ہیں تو بہتر رن ریٹ کی بدولت کینگروز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنالیں گے۔