لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے مات دے دی۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں میگا ایونٹ کا 42 واں میچ بھارت اور زمبابوے کے مابین کھیلا گیا۔
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 6, 2022
بھارت اننگز
سوریا کمار یادیو کی حیرت انگیز اننگز کی بدولت بھارت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے، اوپنر کے ایل راہول نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے، کپتان روہت شرما 15، ویرات کوہلی 26، رشبھ پنت 3 اور ہاردیک پانڈیا 18 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
مڈل آرڈر بیٹر اور آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بلے باز سوریا کمار یادیو نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
شان ولیمز نے سب سے زیادہ 2 جبکہ رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ موزاربانی اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
زمبابوے اننگز
187 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 17 اعشاریہ 2 اووز میں صرف 115 رنز ہی بناسکی، ریان برل نے سب سے زیادہ 35 جبکہ سکندر رضا نے 34 اور کپتان کریگ ایروائن نے 13 رنز بنائے۔
فاتح ٹیم کے روی چندرن ایشون نے سب سے زیادہ 3 جبکہ ہاردیک پانڈیا اور محمد شامی نے 2،2، بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
فائنل فور
اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے گروپ 2 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پاکستان کا نیوزی لینڈ اور بھارت کا انگلینڈ کے ساتھ سیمی فائنل میں ٹاکرا ہوگا۔