لاہور:(ویب ڈیسک) انتظامیہ کے ساتھ اختلافات کے باعث آل راؤنڈر محمد نبی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد نبی نے اپنا استعفیٰ شیئر کیا جس میں لکھا کہ پیارے ہم وطنوں اور کرکٹ سے محبت کرنے والو! ہمارا ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا، جس کی ہمیں اور نہ ہی ہمارے حامیوں کو توقع تھی، ہم اتنے ہی مایوس ہیں جتنے آپ میچوں کے نتائج سے ہیں۔
— Mohammad Nabi (@MohammadNabi007) November 4, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ پچھلے ایک سال سے ہماری ٹیم کی تیاری اس سطح پر نہیں تھی کہ ایک کپتان اسے چاہے یا اس کی ضرورت ہو، اس کے علاوہ گزشتہ کچھ دوروں میں ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اور میں ایک ہی صفحے پر نہیں تھے جس کا ٹیم بیلنس پر اثر پڑتا تھا۔
لہٰذا مناسب احترام کے ساتھ فوری طور پر مؤثر طریقے سے میں بطور کپتان اور مرضی سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں، جب تک انتظامیہ اور ٹیم کو میری ضرورت ہو تو اپنے ملک کے لیے کھیلنا جاری رکھوں گا۔
محمد نبی نے لکھا کہ میں آپ میں سے ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو میچوں کے باوجود میدان میں آئے، بارش سے متاثر ہونے اور دنیا بھر میں ہمارا ساتھ دینے والوں کی وجہ سے آپ کی محبت واقعی ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے، افغانستان زندہ باد۔ نیک تمناوں کے ساتھ محمد نبی۔