عمران خان باڈی لینگوئج سے شیر کی مانند لگتے ہیں: شاداب خان

Published On 12 November,2022 11:39 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ لیجنڈری عمران خان باڈی لینگوئج سے شیر کی مانند لگتے ہیں۔

سابق برطانوی کرکٹر ناصر حسین کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران قومی ٹیم کے نائب کپتان نے 1992ء کے ون ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان عمران خان کی خوب تعریفیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق گریٹ عمران خان اور سابق کپتان مصباح الحق کے علاقے سے ہے، سولہ سال کی عمر میں والدین عمران خان کی ویڈیوز دکھاتے تھے، لیجنڈری عمران خان باڈی لینگوئج سے شیر کی مانند لگتے ہیں۔
 

Advertisement