میلبرن: ( دنیا نیوز ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سپر 12 کے میچ میں متنازع نو بال دینے والے امپائر ماریس ایراسمس کو فائنل کے لئے میچ آفیشلز میں شامل کر لیا گیا۔
آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے فیصلہ کن معرکہ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔
ماریس ایراسمس اور کمار دھرما سینا آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جنوبی افریقی امپائر ماریس ایراسمس متنازع نو بال دینے پر تنقید کا نشانہ بنے، انہوں نے بھارت کے خلاف پاکستان اور بنگلادیش میچ میں نوبالز دیں۔
فائنل میں کرس گیفنی تھرڈ، پال رائفل فورتھ امپائر ہونگے، رنجن مدھوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔