لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان کے سیمی فائنل پر طنز کرنے والے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا صارفین نے آئینہ دکھاتے ہوئے تاریخی چھترول کر ڈالی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو سیمی فائنل میں 10 وکٹ کی عبرتناک شکست دے کر پاکستان کے ساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
برطانوی اوپنرز نے مار مار کر بھارتی باؤلر کا بھرکس نکال دیا اور سورماؤں کو دوسری مرتبہ 10 وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے بری طرح ہارتے ہی سوشل میڈیا پر عرفان پٹھان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی باؤلر نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پڑوسیو! جیت آتی جاتی رہتی ہے، لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں۔
— Khalid Ali (@Aliwaly55) November 10, 2022
عرفان پٹھان کی اسی ٹوئٹ کو یاد دلاتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ پڑوسیو! تھوڑی گریس سے ہی ہار جاتے۔
— fizza(@fizzabachi2) November 10, 2022
ایک اور صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ جو ہمیں باہر کرنا چاہتے تھے، قدرت کا نظام دیکھو خود ہی باہر ہوگئے۔
— Eric Ashraf (@EricAshraf1) November 10, 2022
— Muhtashimsheikh (@Muhtashimsheik5) November 10, 2022
ایرک اشرف نے لکھا کہ یار انڈیا ہارنے کی بھی کوئی گریس ہوتی ہے، رہنے دو یار تم سے نا ہو پائے گا۔
بھارت کی شکست پر عرفان پٹھان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ٹیم برطانیہ آپ ہم سے کہیں بہتر ٹیم ہو، مبارک ہو۔ بھارتی ٹیم کے لئے یہ ہے کہ ان کے لئے بہت کچھ سیکھنے کو ہے اور اگلی مرتبہ مضبوط ہوکر آنا۔
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) November 10, 2022
— اورحان غازی (@babaurooj1) November 10, 2022