لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین ، سابق وزیراعظم اور 1992ء میں قومی ٹیم کو ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی ہے اور فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ ہو سکتا ہے، اس سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ1992ء کی تاریخ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ میری ٹیم نے کیویز سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور اس کے بعد ہم نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کھیلا تھا۔ کیویز کو پچھاڑنے کے بعد ملک بھر میں عوام جشن منا رہی ہے۔ اس فتح نے ہماری ہمت بڑھا دی ہے اور اب ہماری نظریں فائنل میچ پر ہیں۔ میرے خیال میں قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔
“I’m confident that Pakistan has a team capable of winning the World Cup InshAllah”-@ImranKhanPTI on @PiersUncensored pic.twitter.com/9z1ZdoHubk
— PTI (@PTIofficial) November 9, 2022
میزبان کی طرف سے سوال کیا گیا کہ آپ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے جنہوں سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل کھیلا، اس سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیل چکا ہوں اور جب میں پاکستان کا وزیراعظم تھا، اس وقت قومی ٹیم پر بہت مشکل وقت گزر رہا تھا، میں فوری طور پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین سے پوچھا نئے کپتان کی تلاش کی جائے اور اس کے لیے بابر اعظم بہترین ہے ، وہ جینوئن ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بطورِ کپتان بابر اعظم کے پاس بہت سارا تجربہ ہے۔ہمیں ایسا کپتان چاہیے جو ورلڈ کلاس کرکٹر ہو۔
The GOAT cricketer from Pakistan Imran Khan speaks about the current superstar and captain Babar Azam.pic.twitter.com/eedxQq8fgP
— Team Babar Azam (@Team_BabarAzam) November 10, 2022